خوش رہنے کے بہترین اصول حصہ سوم(3)
(3)خوش رہنے کے بہترین اصول حصہ سوم ۔۔اگر لوگ تمہیں گالی دے،پیٹھ پیچھے بُرائی کرے،تو رنجیدہ اور افسردہ نہ ہو۔لوگ تو اللہ تعالی کی شان میں بھی گستاخیاں کرتے ہیں۔جس نے اُنہیں پیدا کیا اُسی کا انکار کرتے ہیں۔تمام کی ضروریات کو وہی پورا کرتا ہے،لوگ کسی اور کے گُن گاتے ہیں۔ ۔۔۔جہان بھر کی فکر کرنا چھوڑدو،دُنیا کے حالات کا واویلا کرنا چھوڑ دو۔کس کو پڑی ہیکہ وقتِ ضرورت آپکی بھی خبر گیری کرے۔کسی کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ آپکی موت کو بھی بھلا دینگے۔ ۔۔۔آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو چاہے تو لوگوں کے پاس جوچیزیں ہے اُس سے بے رغبتی اختیار کرو۔لوگ آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گے۔اگر آپ چاہتے ہو کہ اللہ کی نظر میں محبوب بن جاو۔تو دُنیا کی محبت دِل سے نکال دو۔دُنیا کو اہمیت نہ دو۔ تم اللہ کی محبت کو پا لوگے۔ ANMOL QOUTES ۔۔۔جو کنجوس ہوتا ہے اُسکے پاس مال ہونے کے باوجود تنگی کی زندگی گزارتا ہے اور مالداری میں مرتاہے۔لوگ اُس سے نفرت کرتے ہیں۔اپنو ں میں اُس کا کوئی وقار نہیں رہتا۔اُس کی عزت نہیں کی جاتی۔اچھی شہرت سے محروم ہوتا ہے۔ اور اللہ کی رحمت سے دور ہوتا ہے۔اِس کے برعکس جو انسان سخی ہوتاہے وہ ال...