🌿 جھوٹے، حسد کرنے والے اور طعنہ زنی کرنے والوں سے پریشان نہ ہوں
🌿 جھوٹے، حسد کرنے والے اور طعنہ زنی کرنے والوں سے پریشان نہ ہوں جب آدمی اپنی شخصیت اور قابلیت میں ترقی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ کی نعمتیں حاصل ہونے لگتی ہیں — تو اس سے حسد کرنے والے اور طعنہ دینے والے خود بخود بڑھنے لگتے ہیں۔ لیکن وہ ان حرکتوں سے آپ کا مقام نہیں پا سکتے۔ آپ لوگوں کی زبانوں کو روک نہیں سکتے، لیکن ان کی بری باتوں اور طعنوں سے اس طرح بچ سکتے ہیں کہ آپ خیر کے کاموں میں اور اضافہ کریں۔ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے: “میں کسی بے وقوف کے پاس سے گزرتا ہوں جو مجھے گالیاں دیتا ہے، تو میں وہاں سے ایسے گزرتا ہوں جیسے وہ مجھے نہیں کسی اور کو کہہ رہا ہو۔” اس لیے جب کوئی بے وقوف آپ سے الجھے، بری بات کہے، طعنہ زنی کرے — تو اُسے جواب نہ دیں۔ اُسے جواب دینے سے خاموش رہ جانا بہتر ہے۔ شریف اور بلند مرتبہ لوگوں کو حقیر اور بے کار لوگ اپنے لیے چیلنج سمجھ لیتے ہیں۔ --- 📖 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی فریاد اور اللہ کا جواب حضرت موسیٰ (ع) نے اپنے رب سے فریاد کی: “اے اللہ! لوگوں کی زبان درازی اور طعنہ زنی کو مجھ سے روک دے”...