Posts

Showing posts from 2020

ماں کے لئے ایک بہترین دُعا

Image
ماں کے لئے ایک بہترین دُعا    ما ں وہ ہستی ہے جو بنا ء کسی مطلب کے اپنی اولاد سے بے انتہاء محبت کرتی  ہے۔ہمیں چاہئیے کہ ہم کم سے کم اپنی والدہ کے لئے دُعا ہمیشہ کرتے رہیں۔والدہ کے لئے ایک بہترین دُعا ہے جسے آپ  ہمیشہ پڑھینگے تو یہ آپ کے لئے بھی سعادت اور نیک بختی کی علامت ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ اللّٰھُم ارْحَمْ اُمِّی کَمَا رَحِمَتْنِیْ صَغِیْرا۔اللّٰھُمَّ اَسْعِدْ اُمِّیْ کَما اَسْعَدَتْنِیْ کَبِیْرا۔اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ اُمِّیْ اَعْمَالَھَا صَغِیرَھا وَ کَبِیْرَھا۔اللّھُمَّ اجْعَلْ اُمِّیْ مِنَ الَّذِیْنَ لَا خَوْف عَلَیْھِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْن۔وَاَکْرِمْھا بِالْفِرْدَوْسِ الْاَعْلٰی مِنَ الْجَنَّۃِ یَا کَرِیْم۔ ترجمہ۔  اے اللہ میری والدہ پر رحم فرما،جیسا کہ بچپن میں والدہ نے میرے ساتھ رحم کا معاملہ فرمایا۔الے اللہ میری والدہ کے ساتھ نیک بختی اور سعادت کا معاملہ فرما۔جیسا کہ والدہ نے نیک بختی کیساتھ مجھے پروان چڑھایا۔اے اللہ میری والدہ کے تمام چھوٹے اور بڑے نیک اعمال کو قبول فرما۔اے اللہ میری والدہ کو اُن لوگوں میں  شامل فرماکہ جو لوگ قیامت...

ہدیہ اِسلام کی نظر میں (قسط دوّم)۔

Image
بقیہ قسط اوّل سے آگے جاری ۔۔۔۔  ہدیہ اِسلام کی نظر میں ( قسط دوّم)۔ کسی عذر کی بناء پر ہدیہ قبول نہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ حضرت صعب بن جثامہ ؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے آپﷺ  کو نیل گائے ہدیہ بھیجا۔آپ نے واپس فرمادیا، آپ ﷺ جب اُن کے چہرے پر ناراضگی محسوس کی تو فرمایا۔انکاراََ واپس نہیں کیا، بلکہ میں حالتِ احرام میں تھا۔(بخاری)۔ نوٹ:۔ یعنی شرعی عذر کی بناء پر قبول نہ کرے تو کوئی حرج کی بات نہیں،مثلا کسی نے ناشتہ بھیجا اور وہ روزہ سے تھا، اسی طرح اگر اس چیز سے ڈاکٹر نے منع کیا ہو تکلیف کا اندیشہ ہو تو منع کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ کون سا ہدیہ واپس نہ کرے۔ حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ تین چیزوں کا ہدیہ واپس نہیں کیا جاتا۔دودھ، تکیہ، تیل۔(ترمذی)۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تمہارے پاس کوئی شیرینی لائے تو اسے کھالو،واپس نہ کرو۔جب تمہیں کوئی عطر پیش کرے تو اسے سونگھ لو۔(واپس نہ کرو)۔(سیرۃ)۔ عطر کا ہدیہ واپس نہ کرے۔ حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ آ پﷺ عطر کا ہدیہ واپس نہیں فرماتے تھے۔ (مشکوٰۃ،بخاری)۔ حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا جس کو خوشبودار پھول(تحفہ کے طو...

(ہدیہ اِسلام کی نظر میں (قسط اوّل)

Image
(ہدیہ اِسلام کی نظر میں (قسط اوّل) ہدیہ کے معنی، تحفہ،کے ہیں۔تحفہ معمولی ہو یا قیمتی اِس کی اہمیت نہیں ہوتی بلکہ ہدیہ اظہارِ تعلق،محبت،اور الفت کے لئے دیا جاتا ہے۔ہدیہ امیر اور غریب دونوں ایک دوسرے کو دے سکتے ہیں۔ اللہ تعالی نے تحفوں کے سلسلے میں ایک جگہ فرمایا۔ وَاِذا حُیّیتُم بِتَحیِّۃِِ فحیوا بِاَحسَنَ منھا اَو رُدُّوھا۔ اور اگر تمہیں کوئی خیر سگالی کا تحفہ پیش کیا جائے تو اس سے بہتر پیش کیا کرو یا کم از کم ویسا ہی لوٹا دو۔ ہدیہ کا لفظ اللہ تعالی نے نے قرآ ن مجید میں ملکہ سبا کے لئے سورہ نمل آیت نمبر پچّیس میں استعمال فرمایا۔جو ملکہ سبا نے حضرت سلیمان علیہ السلام کی خدمت میں بھجوایا تھا، وہ جانتی تھی کہ تحفوں کا لوگوں پر اچھا اثر ہوتاہے۔وہ سمجھتی تھی کہ اس کے ذریعے سلیمان علیہ السلام کا دل جیتا جا سکتا ہے۔ ہدیہ اور صدقہ میں فرق: ۔صدقہ،، کسی محتاج کو اللہ تعالی سے تقرب،اور ثواب حاصل کرنے اور،مصیبت کو زائل کرنے کی نیت سے دیا جاتا ہے۔صدقہ میں دو چیزیں ہیں۔صدقات واجبہ اور صدقاتِ نافلہ۔ صدقہ واجبہ(زکوٰۃ، صدقہ فطرہ)وغیرہ مستحق غریب کو دینا ضروری ہے۔جبکہ نفلی صدقات،غریب اور امیر دونوں کو د...

مشورہ کی اہمیت/The importance of advice

Image
 مشورہ کی اہمیت۔ اللہ تعالی نے جس طرح تمام لوگوں کی صورتوں رنگوں اور لسانیات،میں فرق پیدا کیا،ٹھیک اِسی طرح لوگوں کی ذہنی صلاحیت،سوچ اور سمجھ اور قوت ِ فیصلہ کی صلاحیت بھی اللہ تعالی نے مختلف رکھی۔اور اِسی لئے جب انسان کو جب کوئی اہم فیصلہ لینا ہو تو مختلف سوچ اور سمجھ کے مجموعہ سے انسان مشورہ لیکر قدم آگے بڑھاتا ہے تاکہ وہ کامیابی کو حاصل کرلے۔یہ چیز اتنی اہم ہیکہ خود نبی کریم ﷺ کو قرآن مجید میں اِس بات کیطرف راہنمائی کی گئی کہ مختلف اُمور اور معاملات میں اپنے قریبی اصحاب سے مشورہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔جیسا کہ قرآ ن میں ارشاد فرمایا گیا۔ وشاوِرھُم فِی الامر فاذا عَزَمتَ فتوکل علی اللہ۔ان اللہ یحبّ المتوکّلِین۔ یعنی اپنے معاملات اور اُمور میں ان سے مشورہ لیا کرو۔ اور جب فیصلہ کرو تو خدا پر بھروسہ کرو۔ بیشک اللہ تعالی بھروسہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔  Add caption سورہ شوری میں مومنین کی صفت بیان کی گئی۔ واَمرُھُم شوریٰ بینھم ۔اُن کے معاملات آپس میں مشورہ سے طئے ہوتے ہیں۔ مشورہ کا حکم. حضرت ضحاک ؒ سے نقل کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو حکم دیا کہ مشورہ کیا کریں۔ چ...

پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک/Kindness to the neighbor

Image
ٓ     پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک  آج کل کا دور جیسے نفسا نفسی کا دور ہے۔ہر شخص گویا اپنی دُنیا میں مگن ہے۔ لیکن چاہے اِنسان خود کتنا ہی اپنی مصروفیات میں ہوں۔اُسے اپنے پڑوسی سے ضرور کچھ نہ کچھ,کبھی نہ کبھی سابقہ پڑتا ہے۔  ٹھیک اِسلام نے جیسے معاشرت میں خود اور اپنے گھر والوں اور رشتے داروں کے حقوق بیان فرمائے ہیں اُسکے بعد پڑوسیوں کے بھی حقوق بھی بیان کئے ہیں۔ بہت سے لوگ اُن حقوق کویا تو  نہیں جانتے ہیں  اور جو لوگ اُن حقوق کو جانتے ہیں افسوس کے اُس پر عمل نہیں کرتے۔کیونکہ ہمارے معاشرے میں  پڑوسیوں کونظر انداز کردینا,جیسی چیز عام ہوگئی ہے تو اس چیز کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ لیکن پڑوسیوں کو نظر انداز کردینا بھی کتنا ہماری دُنیا اور آخرت تباہ کرسکتی ہے ہم اِسے اِسلامی نقطۂ نظریہ سے دیکھیں گے۔ پڑوسی کسے کہتے ہیں ؟ سب سے پہلے یہ کہ ہمارے پڑوسی میں سب سے مقدم کون ہیں۔(۱) پہلے تو یہ کہ وہ ہمارے رشتہ دار ہو اور پڑوسی ہو تو اِن کا حق سب سے پہلے ہے(۲) اُس کے بعد جو ہمارے گھر کے آس پاس۔پھر دُکان یا فیکٹری  کے آ س پاس ہو (۳) تیسرے نمبر پر وہ لوگ جو جن کے سات...

دوستی اور محبت کس سے کریں؟Who do you make friends with

Image
دوستی اور محبت کس سے کریں؟  دوست کسے کہتے ہیں۔ جس طرح معاشرے میں کئی رشتے ہوتے ہیں۔ماں باپ کا رشتہ،بھائی بہن کا رشتہ،وغیرہ۔اِسی طرح ایک اہم رشتہ دوست کا رشتہ ہوتاہے۔ کہتے ہیں حقیقی غریب وہ ہے کہ جس کا کوئی دوست نہ ہو۔ کیونکہ مال دولت سے ہر چیز حاصل تو نہیں ہوتی، لیکن سچا دوست آپ کی ہمت ہوتا ہے، آپ کو صحیح راستہ بتاتا ہے۔بُرے وقت میں کام آتا ہے۔آپ کی خامیوں پر آپ کو ٹوکتا ہے جس سے آپ کی شخصیت اور نکھرتی ہے۔وہ خیالات،جذبات،باتیں جو آپ اپنے بھائی بہن یا ماں باپ سے نہیں بانٹ سکتے ایسے وقت آپ اپنے دوست کو وہ باتیں` بتا کر اپنی خوشی اور غم میں شامل کرتے ہیں۔جس سے آپ کے دِل کو تسلی ملتی ہے۔آپ ذہنی مایوسی سے بچ سکتے ہیں۔آپ کے جذبات کو سمجھ کر آپ کادوست اُن جذبات پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے۔  دوستی اور محبت کس سے کریں؟ چونکہ انسان اکثر اُسی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے جو اُس کا ہم خیال ہو۔ذہنی سطح ایک جیسی ہوتی ہے تو ایک دوسرے کو سمجھ کر اپنے خیالات اور جذبات کو ایک دوسرے کیساتھ بانٹتے ہیں۔ چاہے اُن میں بُرے خیالات ہو یا اچھے خیالات ہو۔اور لوگ بھی ایک دوسرے کے دوستوں کو دیکھ کر کسی شخص کو پ...

اعتدال اور میانہ روی اختیار کیجئے

Image
اعتدال اور میانہ روی اختیار کیجئے       اِسلام نے ہمیشہ کسی بھی معاملہ میں لوگوں کو اعتدال کا راستہ اپنانے کا حکم دیا ہے۔چاہے ہو عبادات کا معاملہ ہو یا سخاوت اور خرچ کرنے کا معاملہ ہو،اخلاقی اعتبار سے،روحانی اعتبار سے،یا معاشرتی اعتبار سے ہو۔ غرض یہ کہ زندگی کے تمام شعبہ اورمعاملات میں اعتدال کے ساتھ اپنے معاملات کو حل کرنے کا حکم فرمایا۔قرآن مجید میں اللہ تعالی نے فرمایا۔ وکذلک جعلناکم اُمّۃ وسَطاََ ۔ یعنی ہم نے تم کو ایک اُمّتِ وسط بنایا،درمیانی اُمت سے بنایا۔یہ ایک خصوصیت ہے کہ تمام اُمور ومعاملات میں اعتدال کی صفت کی خوبی کو ظاہر کیا۔ ہر حال میں اعتدال اور میانہ روی اختیار کرنے کا حکم ۔ حضرتِ حذیفہ سے روایت ہے آپ ﷺ نے فرمایا۔مال داری کی حالت میں بھی اعتدال اچھی چیز ہے۔ اور فقر وتنگدستی کی حالت میں اعتدال اچھی چیز ہے اور عبادت میں بھی اعتدال اچھی ہے۔ ۔۔مال ودولت میں اعتدال اور میانہ روی رکھنا ضروری ہے۔نہ ایسا ہو کہ مال ودولت میں اتنا مشغول رہے کہ خدا سے غافل ہوجائے۔اپنی آخرت کو بھول جائے۔اور نہ خرچ کرنے میں اتنااِسراف اور فضول خرچی کرے کہ بعد میں خود تنگدست ہوجائے۔اور...

رشتہ داروں کے ساتھ حُسنِ سلوک /صلہ رحمی

Image
رشتہ داروں کے ساتھ حُسنِ سلوک   اسلام معاشرتی اعتبار سے ہر مسلمان کو اِس بات کا حکم دیتا ہیکہ رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی،اچھا سلوک، احسان اور بہتر برتاو کریں۔یہاں تک فرمایا کہ اگر ہمارے معاشرے میں رشتہ دار مفلس،محتاج ہو کمانے کی طاقت نہ رکھتے ہوں،مدد کے محتاج ہوتو جہاں تک ہوسکے اُن کی مالی مدد بھی کریں۔سورہ نحل میں اللہ تعالی نے اِرشاد فرمایا۔انّ اللہ یامر با لعدل والاحسان وایتا ء ذی القربیٰ وینھیٰ عنِ الفَحشاءِ ولمنکروالبغی،یعظکم لعلکم تذکّرون۔یعنی اللہ تعالی ہر ایک کے ساتھ انصاف اور احسان کا حکم دیتا ہے۔ اور قرابت داروں کو دیتے رہنا،اور بے حیائی اور بُرے کاموں اور سرکشی سے روکتا ہے۔ اللہ تعالی تم کو نصیحت کرتا ہے تا کہ تم نصیحت حاصل کرو۔ صلہ رحمی کیا ہے؟رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک۔ صلہ رحمی یہ ہیکہ رشتوں کو جوڑے رکھے رشتہ داروں اور قریبی اعزہ کے ساتھ نیکی کا برتاو اور حسنِ سلوک کرے اُن کے ساتھ بہتر تعلقات بنائے رکھے اُن کی ہمدردی اور خیر خواہی کے جذات ہمارے اندر ہوں۔اور اصل صلہ رحمی یہ نہیں ہے کہ رشتہ داروں کے ساتھ اُن کے برتاو کے طرح ہی ہم بھی برتاو کریں۔اُنھوں نے تحفہ بھ...

بڑا سوچئے بڑا کرئیے۔

Image
بڑا سوچئے بڑا کرئیے۔ ۔۔۔ ہر انسان کے اپنے کچھ مقاصد ہوتے ہیں جسے وہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔کسی اِنسان کی سوچ چھوٹی ہوتی ہے اور کوئی بڑا سوچتا ہے۔اگر کامیاب انسان بننا ہے توانسان کو اپنے مقاصدمیں بلند سوچ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ایک چھوٹی سی مثال لیں لے۔اگر ایک شخص کا ذہن ہے کہ اُسے کُرسی اُٹھا کر لیجانا ہے تو وہ آسانی کے ساتھ کرسی کو اُس کے اصلی مقام تک پہنچا دیگا اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہوجائیگا.اور ایک دوسرا شخص ہے  اُس کا ذہن سوچتا ہے کہ اُسے اسی طرح پچاس کرسیا ں اُٹھا کر وہی مقام تک پہنچانا ہے۔اور وہ جہد ِمسلسل کرے۔محنت کرے،تو وہ کامیاب ہوگا اگر بالفرض مان لیں کہ وہ پچاس کرسیاں اُس کے اصلی مقام تک نہ بھی پہنچائے تو کم سے کم بیس،پچیس کرسیا ں تو پہنچا ہی لیگا۔اوروہ اپنے مقصد کو پورا کرنے میں نا کام ہوگیا۔تو اب یہ بتلائے کہ ایک کرسی لیکر جانے والے کا کام جو کہ کامیاب انسان ہے وہ اچھا ہے یا وہ جو بیس پچیس کرسیا ں لیکر جانے والا جو کہ ناکام ہے،۔۔اِسی طرح انسان کا ذہن کام کرتا ہے جب آپ اپنے ذہن کو بڑے کام کا حکم دوگے تو ذہن اُس کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنے کی کوشش کریگا کچھ آئیڈیا بتا...

خوش رہنے کے بہترین اصول حصہ پنچم (۵)

Image
(5)خوش رہنے کے بہترین اصول  حصہ پنچم ۔۔۔جب بندہ اللہ کو چھوڑکر صرف لوگوں ہی سے اُمیدیں لگاتا ہے تو اللہ تعالی اُسے لوگوں کے حوالے کردیتا ہے۔اس لئے اگر چاہتے ہو کہ تکلیف دور ہو تو مخلوق سے اُمیدیں لگانا چھوڑ دو۔صرف اللہ سے ہی اُمید رکھو۔تاکہ تمہاری تکلیف دور ہو۔اور  اللہ ہی سے فریاد کرو۔ ۔۔۔جب آپ کے پاس ایسا معاملہ پیش آئے جس کے کرنے سے لوگ ناراض ہوجائے اور اللہ تعالی خوش ہوجائے۔تو فورا بلا جھجک اللہ کو راضی کرنے والا کام کرجاو،چاہے لوگ کتنے ہی ناراض ہوجائے،جب آپ ایسا کروگے تو اللہ تعالی اس بات کو اپنے ذمہ لے لیتا ہے کہ وہ لوگوں کے دِلوں کو آپ کے لئے راضی کرادے۔اور جب آپ کے ساتھ کوئی ایسا معاملہ پیش آئے جس کے کرنے سے لوگ خوش ہوجائے اور اللہ تعالی ناراض ہوجائے تو رُک جائیے اُس کام کو ہرگز نہ کرئیے کہ آپ لوگوں کو راضی کرنے کے لئے اللہ کو ناخوش کرے۔اگر آپ نے ایسا کیا تو اللہ تعالی ایسے بندے کو لوگوں کے حوالے کردیتا ہے یہاں تک کہ ایسے حالات آجاتے ہیں۔ کہ اللہ کو ناراض کر کے جن لوگوں کو خوش کیا تھا وہی لوگ اُس سے ناراض ہوجاتے ہیں۔ خوش رہنے کے بہترین اصو ل ۔۔۔اگر آپ بے چینی،بد انتظام...