مشورہ کی اہمیت/The importance of advice
مشورہ کی اہمیت۔ اللہ تعالی نے جس طرح تمام لوگوں کی صورتوں رنگوں اور لسانیات،میں فرق پیدا کیا،ٹھیک اِسی طرح لوگوں کی ذہنی صلاحیت،سوچ اور سمجھ اور قوت ِ فیصلہ کی صلاحیت بھی اللہ تعالی نے مختلف رکھی۔اور اِسی لئے جب انسان کو جب کوئی اہم فیصلہ لینا ہو تو مختلف سوچ اور سمجھ کے مجموعہ سے انسان مشورہ لیکر قدم آگے بڑھاتا ہے تاکہ وہ کامیابی کو حاصل کرلے۔یہ چیز اتنی اہم ہیکہ خود نبی کریم ﷺ کو قرآن مجید میں اِس بات کیطرف راہنمائی کی گئی کہ مختلف اُمور اور معاملات میں اپنے قریبی اصحاب سے مشورہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔جیسا کہ قرآ ن میں ارشاد فرمایا گیا۔ وشاوِرھُم فِی الامر فاذا عَزَمتَ فتوکل علی اللہ۔ان اللہ یحبّ المتوکّلِین۔ یعنی اپنے معاملات اور اُمور میں ان سے مشورہ لیا کرو۔ اور جب فیصلہ کرو تو خدا پر بھروسہ کرو۔ بیشک اللہ تعالی بھروسہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ Add caption سورہ شوری میں مومنین کی صفت بیان کی گئی۔ واَمرُھُم شوریٰ بینھم ۔اُن کے معاملات آپس میں مشورہ سے طئے ہوتے ہیں۔ مشورہ کا حکم. حضرت ضحاک ؒ سے نقل کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو حکم دیا کہ مشورہ کیا کریں۔ چ...